ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہری شہید، دوسرا زخمی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہری شہید، دوسرا زخمی

Wed, 30 May 2018 14:05:54    S.O. News Service

غزہ 29مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بمباری میں 25 سالہ محمد مسعود احمد الرضیح شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔خیال رہے کہ30 مارچ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسلامی موومنٹ کے ایک عسکری کیمپ پر ٹینکوں سے گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں تین کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔ 
 


Share: